چوہدری نثارعلی خان روبصحت ہو نے کے بعد (کل) سے سرکاری امور باضابطہ سنبھالیں گے،سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے چارسدہ کے دورے کا امکان ہے ،جلد اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے
اتوار 24 جنوری 2016 20:58
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان روبصحت ہو نے کے بعد (کل) سے سرکاری امور باضابطہ سنبھالیں گے‘ وزیر داخلہ کے سانحہ چارسدہ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے چارسدہ جانے کا بھی امکان ہے جبکہ وہ جلد اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جو چند ر وز سے بیماری کے باعثآرام کررہے تھے ، اب روبصحت ہو گئے ہیں اور (کل) پیر سے باضابطہ طور پر وزارت کے امور سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی کمر کی تکلیف تھی اور وہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق آرام کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدر ی نثار کا رواں ہفتے سانحہ چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں پر دہشت گرد واقعہ کے شہداء سے اظہار ہمدردی و فاتحہ خوانی کیلئے دورہ چارسدہ بھی متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.