ٹرین میں جوڑے سے بدتمیزی، بھارتی ایم ایل اے سرفراز عالم گرفتار

پیر 25 جنوری 2016 14:00

ٹرین میں جوڑے سے بدتمیزی، بھارتی ایم ایل اے سرفراز عالم گرفتار

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) بھارتی ریاست بہار میں لالو پرشاد یادیو کی جماعت راشٹریہ جنتادل کے ساتھ برسراقتدار پارٹی جنتادل یونائیٹڈ کے رکن لوک سبھا سرفراز عالم کو پٹنہ پولیس نے راجدھانی ایکسپریس میں مسافر میاں بیوی سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا انکے خلاف مقدمہ ایک روز قبل ہی درج کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جے یو ڈی کے سربراہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سرفراز عالم کی پارٹی رکنیت معطل کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :