کراچی میں قیام امن وجرائم کے خاتمے کیلئے رینجرز کو دوسال کیلئے مکمل اختیارات اور فری ہینڈ دیا جائے،پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے مطابق30روپے فی لیٹر مقرر جبکہ بجلی کی قیمتیں فوری طور پر کم کی جائیں
جماعت اسلامی کی مجلس شوری کی قرارداد
پیر 25 جنوری 2016 21:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ نے وفاق اور حکومت سندھ کے درمیان تناؤ اور بڑھتے ہوئے اختلافات اور اختیارات کی جنگ کو تشویشناک اور جمہوری اداروں کیلئے خطرناک قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن اور دہشتگردی کے شیطانی گٹھ جوڑکے خاتمے کیلئے رینجرز کو فوری طور پر دوسال کیلئے مکمل اختیارات اور فری ہینڈ دیا جائے۔
یہ بات جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ میں منظورہونے والی ایک قرارداد میں کہی گئی جو کہ صوبائی امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کی زیرصدارت قباء آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔قراردادمیں مزید کہا گیا کہ رینجرز کے ٹارگٹ آپریشن کی وجہ سے کراچی کے شہریوں نے سکھ کاسانس لیا ہے،طویل عرصہ سے جاری دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ،بوری بند لاشوں،نوگوایریازاور مفاد عامہ کیلئے بنائے گئے پارکوں پر قبضہ اور چائنہ کٹنگ جیسے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن اب حکومت سندھ کرپشن اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں سے قانونی گرفت سے بچانے کیلئے ایک طرف رینجرز کے اختیارات محدود کئے جارہے ہیں اور دوسری طرف سندھ اسمبلی میں قانون سازی کے ذریعے عدالتی اختیارات اپنے ہاتھ میں لیکر پورے آپریشن کو مکدر کررہا ہے، اس بات پر پورے سندھ اور خصوصاًاہلیان کراچی کو گہری تشویش ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.