بحیرہ روم میں 6.1شدت کازلزلہ،جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

زلزلے کا مرکز مراکش کے شہر الحسیمہ سے شمال میں 62 کلومیٹر کی دوری پر سمندر کی تہہ سے نیچے دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا

پیر 25 جنوری 2016 22:24

بحیرہ روم میں 6.1شدت کازلزلہ،جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) مراکش اور اسپین کے درمیان بحیرہء روم میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیاتاہم کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے پیر کو بتایاکہ اس زلزلے کا مرکز مراکش کے شہر الحسیمہ سے شمال میں 62 کلومیٹر کی دوری پر سمندر کی تہہ سے نیچے دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی وجہ سے جانی یا مالی نقصانات کے امکانات کم ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد پانچ اعشاریہ تین کی شدت کا ضمنی جھٹکا بھی محسوس کیا گیا۔ 2004 میں الحسیمہ ہی کے قریب چھ اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں 631 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :