امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ،ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن آگے
ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 فیصد جبکہ ہیلری کلنٹن 52 فیصد ووٹ کے ساتھ سر فہر ست
منگل 26 جنوری 2016 12:00
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) امریکی رائے عامہ کے مختلف سرویز کے مطابق صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ 34 فیصد ووٹ جبکہ ڈیموکریٹس کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن 52 فیصد ووٹ لے کر آگے ہیں۔
(جاری ہے)
سرویز کے مطابق صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ری پبلکن پارٹی کے سینیٹر ٹیڈ کروز کی 23 فیصد کے مقابلے میں، ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 فیصد برتری حاصل ہے، جبکہ فلوریڈا کے سینیٹر مارکو روبیو 12 فی صد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ڈیمو کریٹس امیدواروں کی دوڑ میں ہیلری کلنٹن سب سے آگے دکھائی دیتی ہیں۔ انہیں اپنے قریب ترین حریف برنی سینڈرز کی 36 فیصد کے مقابلے میں 52 فیصد برتری حاصل ہے۔صدارتی امیدوار کے انتخاب کا آغاز آئیووا کاکس میں نو فروری سے ہوگا، جسے 2016ء کی صدارتی مہم کے حوالے سے پہلے سرکاری ووٹنگ کے امتحانی درجے کی حیثیت حاصل ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.