آسٹریلین اوپن ، سرینا ولیمز سیمی فائنل پہنچ گئی

منگل جنوری 12:21

آسٹریلین اوپن ، سرینا ولیمز سیمی فائنل پہنچ گئی

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار26جنوری- 2016ء) آسٹریلین اوپن ٹینس میں امریکا کی سرینا ولیمز نے روس کی ماریا شرا پوا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ،پولینڈ کی ریڈوانسکا بھی فائنل فور میں پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

میلبورن میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کے سامنے شرا پوا بے بس دکھائی دیں اور امریکی ٹینس سٹار نے سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کی ۔ دوسرےکوارٹر فائنل میں پولینڈ کی ریڈوانسکا نے سپینش حریف کو باآسانی 1-6 اور 3-6 سے شکست دے دی ۔