آزادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں کا شہداء ہندواڑہ کو خراج عقیدت

جبر و ظلم و اِستبداد کے حربے ہر دور میں ناکام ہوئے ‘یاسین ملک قتل عام میں ملوث فوجی اہلکاروں کوسزانہ دینا مظلومین کے ساتھ ناانصافی ہے ‘حریت رہنماؤں کا بیان

منگل 26 جنوری 2016 13:46

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیںآ زادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں نے شہدائے ہندوارہ کوان کی 26 ویں برسی کے موقع پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے ایک بیان میں کہاکہ 25جنوری 1990کو ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں نے ایک عوامی جلوس پر اندھا دھند فائرنگ کر کے17بے گناہ شہریوں کو شہید اور150کو شدید زخمی کردیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر میں گزشتہ 26 برس کے دوران ہندواڑہ جیسے کئی المناک سانحات پیش آئے جن میں گاؤکدل قتل عام،بائی پاس اور زکورہ کراسنگ ، ہندواڑہ اور سوپور کے قتل عام،بیج بہاڑہ ، کنگن گاندربل ،مشعلی محلہ،خانیار،درگاہ حضرتبل اورگوجوارہ شامل ہیں اور کہاں کہاں نہتے کشمیریوں کا خون نہیں بہایا گیا۔

(جاری ہے)

یاسین ملک نے کہا کہ جبر و ظلم و اِستبداد کے یہ حربے ہر دور میں ناکام ہوئے اور جموں وکشمیر کے غیور آزادی پسند لوگوں نے اپنی تحریک آزادی کو جاری رکھا ہوا ہے اورہمارے شہداء کی قربانیاں ہمار ا اَثاثہ ہیں اور ہم شہدائے کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے ۔

حریت رہنماؤں ظفر اکبربٹ ، مختار احمد وازہ ، فردوس احمدشاہ اورغلام محمد خان سوپوری نے شہدائے گاؤکدل کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا ۔ ظفراکبربٹ نے ایک بیان میں شہداء کی قربانیوں کوجاری جدوجہد کا انمول اثاثہ قراردیتے ہوئے کہاکہ قتل عام میں ملوث فوجی اہلکاروں کوسزانہ دینا مظلومین کے ساتھ ناانصافی ہے۔

اس دوران سالویشن موومنٹ کاایک وفد فاتحہ خوانی کیلئے مزارشہداء ہندواڑہ گیا اورقتل عام میں ملوث اہلکاروں کو سزا نہ دینے کے خلاف پْرامن احتجاج کیا۔ مختار احمد وازہ نے ایک بیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین ہنوز انصاف کے منتظر ہیں۔غلام محمد خان سوپوری کی صدارت میں ہندواڑہ میں ایک تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔مسلم لیگ کے قائمقام جنرل سیکریٹری عبدالاحد پرہ ،محمد رفیق گنائی ،محمد فاروق غوتہ پوری،بشیر احمد بڈگامی،محمد اکرم نجار ،محمد حمزہ ، غلام نبی ا ور خضر محمد گنائی سمیت رہنماء اور کارکن ہندواڑہ پہنچے جہاں انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :