جنوبی افریقہ کی میئر یونیورسٹی میں 16 طالبہ کو کنواری رہنے کی شرط پر سکالرشپ دینے کے فیصلے پر شدید تنقید ‘ حکام کا دفاع
منگل 26 جنوری 2016 13:47
پریٹوریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ کی ایک میئر یونیورسٹی میں 16 طالبہ کو کنواری رہنے کی شرط پر سکالرشپ دینے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔میئر ڈودو موزیبکو نے بتایا کہ منصوبے کا مقصد صوبہ کوازولو ناتال کے ضلع اوتھوکیلا میں جوان لڑکیوں کو ایچ آئی وی، ایڈز اور خواہش کے بغیر حاملہ ہونے سے روکنا ہے۔انھوں نے بتایا کہ سکالرشپ حاصل کرنے والی طالبہ کو باقاعدگی سے کنوارے پن کے ٹیسٹ کے ذریعے ثبوت دینا ہو گا۔
ایک اندازے کے مطابق جنوبی افریقہ میں 63 لاکھ افراد کو ایچ آئی وی کا مرض لاحق ہے۔جنوبی افریقہ میں عورتوں سے بدسلوکی کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کے ترجمان نے سکالرشپ کی شرط لڑکیوں کے حقوق اور ان کی عزت و وقار کی خلاف ورزی ہیں اڈوملنگ مولوکو کے مطابق کنوارے پن کے ٹیسٹ سے ایچ آئی وی اور ایڈز کو نہیں روکا جا سکتا۔(جاری ہے)
میئر ڈودو موزیبکو کے مطابق سکالرشپ حاصل کرنے والی طالبہ کا پہلے ہی سالانہ زولو تہوار کے لیے کنوارے پن کا ٹیسٹ ہو چکا ہے۔
تہوار میں صرف کنواری لڑکیاں اور خواتین ہی رقص کر سکتی ہیں۔اس سوال کہ آیا اگر ان کی اپنی بیٹیوں کو بھی اس ٹیسٹ کے لیے کہا جائے تو آپ کا ردعمل ہو گا؟اس پر میئر ڈودو موزیبکو نے کہا ہے کہ ہاں بالکل ان کی پوتیاں اس برس کے زولو تہوار میں شرکت کی خواہش مند ہیں۔جنوبی افریقہ میں صنفی برابری کے لیے کام کرنے والے کمیشن نے بھی اس اقدام پر تنقید کی ہے۔کمیشن کے چیئرمین نے بتایا کہ میرے خیال میں میئر کا اقدام اچھا ہے تاہم ہم کنوارے پن کی شرط پر سکالرشپ دینے کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.