مویشیوں و جانوروں کو متوازن غذا اور تازہ پانی فراہم کرکے دودھ کی یومیہ پیداوار میں 20فیصد تک اضافہ کیاجا سکتاہے، محکمہ لائیو سٹاک

منگل 26 جنوری 2016 14:43

فیصل آباد۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) گائے وبھینس سمیت دودھ دینے والے دیگر مویشیوں و جانوروں کو متوازن غذا اور تازہ پانی فراہم کرکے دودھ کی یومیہ پیداوار میں 20فیصد تک اضافہ کیاجا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ترجما ن نے بتایا کہ مویشی پال حضرات جانوروں کو حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے میں تساہل کامظاہرہ نہ کریں تاکہ مویشیوں وجانوروں کی دودھ و گوشت کی صلاحیت متاثر نہ ہوسکے اور عوام الناس کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صحت مند دودھ و گوشت کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ مویشیوں کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے وہ اسی قدر بہتر افزائش پاتے اور زیادہ پیداوار فراہم کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :