کاشتکاروں کو کپاس کی چھڑیوں ، مڈھوں ، باقیات کو تلف کرنے کی ہدایت

منگل 26 جنوری 2016 14:43

فیصل آباد۔26 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء)کاشتکاروں کو کپاس کی چھڑیوں ، مڈھوں ، باقیات کو رواں ہفتہ کے دوران کھیتوں سے تلف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ گلابی سنڈی کپاس کے علاوہ کسی اور پودے پر زندہ نہیں رہ سکتی اس لئے گلابی سنڈی کا خاتمہ یقینی بنانے کی غرض سے چھڑیوں ، مڈھوں ، فصلات کی باقیات کو 31جنوری تک تلف کردیاجائے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے کپاس کی آخری چنائی مکمل ہونے پر کھیتوں میں ہل چلایا جانا ضروری ہے تاکہ ہر قسم کی باقیات مکمل طور پر تلف ہو جائیں ۔