صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان فروری میں حضرو کا دورہ کرینگے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 26 جنوری 2016 18:14

مظفر آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جنوری۔2016ء) چھچھ کی ہر دلعزیز، معروف شخصیت چنگیز خان نے صدر آزاد جموں و کشمیر سردارمحمد یعقوب خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے ، یہ ملاقات 2گھنٹوں پر مشتمل تھی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آزاد کشمیر کی اہم شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے، صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے اپنی گفتگو میں سابق تحصیل ناظم خان رضا خان، چنگیز خان اور ان کے خااندان کی علاقہ چھچھ کے عوام کیلئے خدمات کو سراہا، چنگیز خان نے ملاقات میں سردار یعقوب خان کو دورہ حضرو کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں حضرو کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، غیور چھاچھیوں کی مہمان نوازی کا اپنا ایک لطف ہے ، اگلے ماہ (فروری میں) ضرور بہبودی حضرو کا دورہ کرونگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے چنگیز خان کے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان سے برادرانہ اور گہرے تعلقات ہیں۔

متعلقہ عنوان :