دینی مدارس کے طلبہ ملت کا اثاثہ ہیں، ان طلبہ کی بدولت عوام الناس کو دین سے آگہی ملتی ہے‘حاجی نذیر احمد انصاری

بدھ 27 جنوری 2016 13:14

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)دینی مدارس کے طلبہ ملت کا اثاثہ ہیں، ان طلبہ کی بدولت عوام الناس کو دین سے آگہی ملتی ہے، موجودہ فتنوں کے دور میں دین کا علم حاصل کرنے والے انتہائی خوش نصیب ہیں، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان دینی مدارس کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی نذیر احمد انصاری نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ قر آن وحدیث علم کا سر چشمہ اور دلوں کی بہار ہے ، یہ علم حق و باطل، خیرو شر اور اچھے برے کے درمیان تمیز پیدا کرنے کا ایک زریں نسخہ ہے ، ان علوم کے ماہرین کی اللہ اور اس کے رسول کی نظر میں بہت اہمیت ہے،انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے طلبہ معاشرے کے لئے رول ماڈل ہیں۔