قوام متحدہ اور اوآئی سی کو دنیا میں دہشت گردی نظر آتی ہے مگر بیگناہ کشمیری عوام کا خون ، ظلم وجبر کیوں نظر نہیں آتا ، محمد طاہر کھوکھر

عالمی اداروں نے کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کیخلاف اپنی آنکھیں بند اور ہونٹ سی لئے ہیں ، رہنماء ایم کیو ایم آزاد کشمیر

بدھ 27 جنوری 2016 15:27

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرجوائنٹ انچارج کشمیر کمیٹی،سابق وزیرٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ بھارت کا یوم جمہوریہ مناناسمجھ سے بالا تر ہے۔جمہوریت میں تمام شہریوں اور قومیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوتے ہیں۔ان کو اظہار رائے کی آزادی ہوتی ہے ۔

تمام شہری اور ملک میں بسے والی تمام قومیتیں آزاد ہوتی ہیں۔مگر بھارت کا یوم جمہوریہ دراصل یوم سیاہ ہے۔بھارت نے گذشتہ کئی سالوں سے کشمیر میں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر ظلم وجبر برپا کر رکھا ہے۔ہزاروں بیگناہ کشمیریوں کو شہید ،ہزاروں بے گھر ،ہزاروں پابند سلاسل ہیں مگر اس کے باوجود بھارت نے مظلوم کشمیری عوام کی آوازکو دبانے کیلئے 10لاکھ بھارتی فوج کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں پر مسلط کر رکھی ہے تاکہ کشمیری عوام بھارت سے اپنا حق نا مانگیں کشمیری عوام کی آواز کو بزور بندوق اور طاقت کے بل بوتے آواز کو دبانے کیلئے کشمیری عوام پر ظلم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی سوچ بدلنی ہو گی کشمیری قوم غلام نہیں ہے کشمیری بھارت سے اپنا حق مانگ رہے ہیں بھیک نہیں ۔کشمیری عوام بھارت کے ظلم وجبر کے باوجود کئی سالوں سے اپنے حق کیلئے برسرپیکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی کو پوری دنیا میں دہشت گردی نظر آتی ہے مگر کشمیر کے بے گناہ کشمری عوام کا خون اور طلم جبر نظر کیوں نہیں آتا ہے۔

ان جیسے اداروں سے امن کی باتیں اچھی نہیں لگتی جو کشمیری عوام کی بے حسی اور ظلم وجبر پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،اور کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کے خلاف اپنی آنکھیں بند اور ہونٹ سی لیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت آپے سے باہر ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ایشیا میں امن کو خطرات لاھق ہیں۔بھارت جمہوریت کے نام پر کشمیری عوام کی آواز کو دبا رہا ہے۔بھارت جنوبی ایشیا میں بدامنی نہ پھیلایئے مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں واپس بلائے اور کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دے ، ظلم وجبر سے کوئی کسی کو قید نہین کر سکتا ہے کشمیری عوام اپنا حق لے کر رہیں گے۔