بیس بگلہ چناٹ‘حوالدار(ر)محمد امیر خان کی اہلیہ محترمہ اللہ کو پیاری ہو گئیں

مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 27 جنوری 2016 15:27

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)آزاد کشمیر ضلع اور تحصیل دھیرکوٹ کے نواحی علاقہ چناٹ کے حوالدار (ر)سردار محمد امیر خان کی اہلیہ ‘ ڈی پی ای سردار عبدالحفیظ خان کی والدہ محترمہ اور ڈی ایس پی (ر)سردار سیف اللہ خان کی بھابھی انتقال کر گئیں- مرحو مہ کو بدھ کے روز آبائی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد دفن کر دیا گیا-نماز جنازہ میں رنگلہ‘ ملوٹ‘ بیس بگلہ سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی-