کرپشن سے پاک معاشرہ کے قیام کیلئے ہر فرد کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا‘چوہدری صبور احمد

بدھ 27 جنوری 2016 15:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) جمو ں وکشمیر پیپلزپارٹی کے رہنما و آمدہ انتخابات میں حلقہ لچھرٹ سے امیدوار اسمبلی چوہدری صبور احمد نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک معاشرہ کے قیام کیلئے ہر فرد کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا‘آمدہ انتخابات کے اندر عوام نے کرپٹ سیاستدانوں کا ووٹ کی پرچی سے بے رحم احتساب کیا تو یہ ریاست کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا‘ جس کیلئے بالخصوص نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث سفارشی سسٹم پروان چڑھ رہا ہے ‘ ادارے کمزور سے کمزور تر ہو رہے ہیں‘ بدقسمتی سے ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں سفارشی کلچر‘ بڑھتے ہوئے برادر ی ازم کے ناسور نے ریاست کی ترقی کا پہیہ جام کر کے رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کے باعث بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں۔

آمدہ انتخابات میں نوجوان نسل کو ووٹ کی پرچی سے چوروں ‘ ڈاکوؤں کے راج کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر کے باکردار ‘ اصولوں پر مبنی قیادت کو سامنے لانا ہوگا۔ نوجوان کسی بھی ملک یا ریاست کے اندر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ ممبران اسمبلی ٹوٹی نلکے کی سیاست کر کے عوام کیساتھ مذاق کررہے ہیں اور خود مال بناؤ مہم پر مصروف ہیں ‘ اساتذہ کو سیاست پر لگانے والے تعلیم کے دشمن ہیں‘ مالشیوں اور پالشیوں کا غنڈہ راج ختم کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرہ کے قیام کیلئے ہر فرد کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا‘ جب تک احتسا ب بیورو جیسے اداروں کا احتساب نہیں ہوگا اُ س وقت تک ریاست ترقی نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :