حلقہ تین راولاکوٹ میں ن لیگ نے جے کے پی پی کی بڑی وکٹ گرا دی

مرکزی سیکرٹری جنرل جے کے پی ایس او سردار ناصر اسحاق ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) ایم ایس ایف ( این ) میں شامل

بدھ 27 جنوری 2016 15:28

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) حلقہ تین راولاکوٹ میں ن لیگ نے جے کے پی پی کی بڑی وکٹ گرا دی ، مرکزی سیکرٹری جنرل جے کے پی ایس او سردار ناصر اسحاق ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) ایم ایس ایف ( این ) میں شامل ۔ناصر اسحاق نے چےئرمین ایم ایس ایف ( این ) آزاد کشمیر راجہ زبیر اصغر ،ضلعی صدر ن لیگ پونچھ اعجا زیوسف ایڈوکیٹ ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ن لیگ آزاد کشمیر سردار ارشد نیازی ،ڈویثرنل صدر یوتھ ونگ پونچھ آفتاب عارف ،ایم ایس ایف ( این ) کے مرکزی رہنماء خرم سرور کی موجودگی میں راولاکوٹ میں مسلم لیگ (ن) ضلع پونچھ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) ایم ایس ایف ( این ) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پرا نکا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر کے ویثرن سے متاثر ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کی درست پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہوئی معاشی طور پر لڑکھڑاتے پاکستان کو سنبھالا ملا بیرونی انویسٹمنٹ آئی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے میاں نواز شریف کی جانب سے خصوصی پیکجز اور راولاکوٹ سے خصوصی محبت اور لگاو کے اظہار نے انھیں ن لیگ میں شمولیت پر مجبور کیا انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ راولاکوٹ حلقہ تین میں ن لیگ ایم ایس ایف (این ) کی مزید مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چےئرمین ایم ایس ایف ( این ) زبیر اصغر ،ضلعی صدر و امیدوار اسمبلی اعجازیوسف ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ارشد خان نیازی اور ڈویثرنل صدر آفتاب عارف اور خرم سرور نے انھیں خوش آمدید کہا اور انھیں اس بات کا یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن)نوجوانوں کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گی ،جے کے پی ایس او کے سابق سیکرٹری جنرل کو وہ جائز سیاسی مقام دیا جائے گا جسکے وہ حقدار ہیں اور انکی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی راولاکوٹ سمیت پورے آزاد کشمیر سے لیگ اپنے امیدوار سامنے لائے گی میاں نواز شریف اورفاروق حیدر کی زیر قیادت روشن اور مستحکم آزاد کشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ضرور ہو گا ۔

اس موقع پر مرکزی رابطہ سیکرٹری یوتھ ونگ آزاد کشمیر فہد نسیم ،یوتھ رہنماء آصف اسحاق ، یوتھ ونگ سہنسہ کے صدر راجہ ساجدنواز، عمران اشرف ،خالد بشیر خالد ، سینئر نائب صدر حلقہ سماہنی ایم ایس ایف (این) راجہ فیضان ،نائب صدر یوتھ ونگ سہنسہ راجہ عدنان سمیع، ظہور روشن ،دانیال شاہین ،عامر اسلم ،ریاض خان ،راشد بشیر ،صوبیدار شفیق ،سردار منظور آف حسین کوٹ ،شعیب ،طلعت کبیر ،شعیب بشیر ،منصور اکبر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :