تعمیری سیاست ریاست کوبلندی پرلے جائے گی ۔زبیر گل
شریف برادران کے ہاتھوں عوام کی محرومیوں کامداوا ہوگا ۔ اقبال سندھو،حِنا ملک
میاں محمد ندیم بدھ 27 جنوری 2016 19:43
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی صدرزبیرگل،مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو اورمرکزی سیکرٹری جنرل لیڈیزونگ حِنا ملک نے کہا ہے کہ تعمیری سیاست ریاست کو بلندی پرلے جائے گی۔اصولی سیاست والے ملک وقوم کی خدمت جبکہ وصولی سیاست والے ریاست اورجمہوریت کیخلاف سازشیں کررہے ہیں۔جوہماری قیادت کی طرح عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر تے ہیں ان کیلئے ہرراستہ آسان ہوجاتا ہے جبکہ جورکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ان کی سیاست کاجنازہ اٹھ جاتا ہے۔
ہمارے قائدین پاکستان کے داخلی وخارجی مسائل اورعوام کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہوں۔ ان دیرینہ مسائل اورقومی بحرانوں سے نجات کاراستہ نیک نیتی سے ہوکرجاتا ہے۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
زبیرگل ، اقبال سندھو اور حِنا ملک نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اپنے صادق جذبوں سے عوام کی محرومیوں کامداواکر نے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
پاکستان سے ہرقسم کی سماج د شمن عناصر کاصفایااورمنفی سرگرمیوں کاسدباب یقینی بناناہماری قیادت کامشن ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف براہ راست ترقیاتی منصوبوںکومانیٹر کرتے ہیں لہٰذاءترقیاتی فنڈز کاایک ایک پیسہ عوام کی ویلفیئر پرصرف ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کوعوام نے مینڈیٹ دیاہم انہیں جوابدہ ہیں،کپتان کی سیاسی شرپسندی کاہمارے پاس کوئی جواب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان بھرمیں تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے غیرسنجیدہ عناصر اوراناڑیوں کاراستہ روکناہوگا۔انہوں نے کہا کہ وسائل کے بروقت اوردرست استعمال شہروں اور شہریوں کے بنیادی مسائل فوری حل ہوجاتے ہیں۔اختیارات کی منتقلی سے عام لوگ جمہوریت کے ثمرات سے مستفیدہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعلیم اورصحت کے شعبوں سے مجرمانہ طورپرچشم پوشی کی گئی مگر ہماری قیادت کے پختہ عزم کودیکھتے ہوئے استحصال کرنیوالے عناصر اپنابوریا بسترباندھ کربھاگ رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.