وفاقی محتسب کا مقصد عوام کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے،افسران شہریوں کی شکایت سن کرداد رسی کو یقینی بنائیں

وفاقی محتسب اسلام آباد جاوید اختر کی پریس کانفرنس

بدھ 27 جنوری 2016 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) سنیئر ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب اسلام آباد جاوید اختر نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کی ہدایت پر ان کے مشیر اور سنیئر نمائندہ افسران ضلع کی سطح پر اجلاس منعقد کر کے واپڈا , نادرا, سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن , سوئی گیس سمیت وفاقی محتسب کے دائرہ کار میں آنیو الے محکموں سے متعلق شکایات سنیں گے ․ اور شہریوں کو موقع پر ممکنہ ریلیف و داد رسی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ․ انہو ں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے سلسلے کو تحصیل بلکہ یونین کونسل کی سطح تک بڑھایا جائے گا․ تاکہ شہریوں کو فوری انصاف ملے اور ان کی شکایات کا بلا تاخیر ازالہ ممکن ہو سکے ۔

انہوں نے یہ بات صوبائی محتسب پنجاب کے راولپنڈی آفس میں شہریوں کی شکایات سننے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتائی ․ صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر برائے راولپنڈی ڈویژن راؤ محمد اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سنیئر ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب نے کہا کہ وفاقی محتسب کی ہدایت پر ان کے مشیران اور نمائندہ افسران کی طرف سے ضلع کی سطح پر شکایات سننے کے سلسلے کا مقصد عوام کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے ․ جاوید اختر نے کہا کہ شہری ڈویژن اور ضلع کی سطح پر موجود صوبائی محتسب کے نمائندوں کے علاوہ وفاقی محتسب کی طرف سے ضلع کا دورہ کرنے والے نمائندہ افسران کو بھی واپڈا , سوئی گیس , اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن , نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے بارے میں اپنی شکایات پر مبنی درخواستیں دے سکتے ہیں ․ اور ان درخواستوں کا موقع پر ہی فیصلہ کر کے شکایت کنندگان کو کو ممکنہ داد رسی اور ریلیف فراہم کیا جائے گا․ جاوید اختر نے کہا کہ وفاقی محتسب نے وفاقی اداروں کے خلاف شکایات کے خلاف پندرہ روز کے اندر شکایات کے ازالے کے لیئے تیز رفتار میکنزم(Speedy Complaints Resolution (SCR) Out Reach Programme) کا آغاز کیا ہے ․ جس کے تحت سوئی گیس , آئیسکو, سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن , نادرا , پاکستان پوسٹ سمیت سروس مہیا کرنے والے وفاقی اداروں کی کارکردگی اور شہریوں کے مسائل سے متعلق درخواستوں اور شکایات کو بلا تاخیر نمٹایا جائے گا ․ وفاقی محتسب کے ایڈوائزر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ دو سے پانچ سال تک کے عرصہ کی معرض التوا میں پڑی ہوئی 77ہزار 6 سوپچاس شکایات کا دسمبر 2014 تک فیصلہ کر دیا گیا تھا ․ جبکہ سال 2013-15 کے عرصہ کے دوران دو لاکھ سات ہزار چار سو تریسٹھ شکایات سے متعلق فیصلہ کیا گیا اور نوے فیصد شکایات پر ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد ہو چکا ہے ․ نیز ایک فیصد شکایات پر ہونے والے فیصلوں کے خلاف صدر پاکستان کو اپیل کی گئی اور مذکورہ بالا کارکردگی فیصلوں کی جامعیت اور کوالٹی کی آئینہ دار ہے ․ انہو ں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں شکایات کے تیز رفتار ازالے کی بدولت کوئی بھی شکایت 45 روز سے زیادہ معرض التوا میں نہیں ہوتی ․انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب کے وژن کی روشنی میں ضلع کی سطح پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں مشیروں کو نامزد کیا ہے جو مختلف اضلاع کا دورہ کر کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کریں گے ․ اور ان کی وفاقی اداروں سے متعلق شکایات کا پندرہ روز میں ازالہ کیا جائے گا․ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ دوسرے مرحلے میں اس پروگرام کا دائرہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک پھیلایا جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی محتسب کے ایڈوائزر جاوید اختر نے سوئی گیس , آئیسکو, سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور نادرا کے محکموں سے متعلق شکایات سنیں اور موقع پر ہی ان کے ازلے کے لیے فیصلے اور احکامات دیئے ․ اس موقع پر سوئی ناردرن گیس کے ایم ڈی ظہور احمد اور دیگر اداروں کیس سنیئر حکام نے اپنے اداروں اور محکموں کی نمائندگی کی ․ ایڈوائزر برائے وفاقی محتسب نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہر ضلع میں کم از کم دو مرتبہ وفاقی محکموں کے خلاف شکایات پر مبنی درخواستوں کی سماعت ہو گی اور شہریوں کو بلا تاخیر داد رسی فراہم کی جائے گی ․ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب کے شکایات کے تیز رفتار ازالے کے پروگرام کو نہ صرف بھر پور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے بلکہ اس سے سرکاری محکموں میں سست روی کا خاتمہ او ران کی کارکردگی میں بھی بہتری آ رہی ہے ․ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ضلع کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے تیز رفتار اور فوری ازالے کے پروگرام سے آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ․

متعلقہ عنوان :