سرکاری سکولوں کی تعمیر نواورمرمت وبحالی کی 153سکیموں پر55کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ،ڈی او بلڈنگ فیصل آباد

بدھ 27 جنوری 2016 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع میں سرکاری سکولوں کی خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کی تعمیر نواورمرمت وبحالی کی 153سکیموں پر55کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اوران سکیموں کا اب تک 35فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔یہ بات ڈی او بلڈنگز طاہر انجم نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق پرانی اوربوسیدہ عمارتوں کو منہدم کرکے نئی عمارتوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور یہ سکیمیں رواں مالی سال کے اندر سوفیصد مکمل کرلی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سرکاری سکولوں کی عمارتوں کا سروے کیا گیا تھا اورسروے رپورٹ کے مطابق ترجیحات مقررکرکے زیادہ خطرناک عمارتوں کی پہلے مرحلے میں تعمیر نو کی جارہی ہے اور ایسی عمارتوں کو طالب علموں کے استعمال کے لئے بالکل بند کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی او نورالامین مینگل سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو کے منصوبوں کی پیشرفت کابراہ راست جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی ہدایات کے مطابق تعمیراتی کام تسلسل سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :