112 سالہ عورت کی طویل عمر کے راز پر کوئی ڈاکٹریقین نہیں کرسکتا

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 27 جنوری 2016 23:59

112 سالہ عورت کی طویل عمر کے راز پر کوئی ڈاکٹریقین نہیں کرسکتا

نیپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27جنوری۔2016ء) 112سالہ عورت کا دعویٰ ہے کہ اس کی طویل عمر کا راز ہر روز 30 سگریٹ پینے میں ہے۔ یہ عورت 95 سالوں سے ہر روز 30 سگریٹ پی رہی ہے۔ مارچ 1903 کو پیدا ہونے والی باتولی لامیچان نے 17سال کی عمر میں سگریٹ نوشی شروع کر دی تھی۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اپنی اسی عادت کی وجہ سے ہی اس نے اپنے گاؤں والوں اور بچوں سے بھی زیادہ عمر پائی ہے۔

باتولی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی اپنی عمر کے بارے میں خیال نہیں کیا۔ باتولی کا کہنا ہے کہ میں 95سال سے سگریٹ پی رہی ہوں۔ سگریٹ پینے سے کچھ نہیں ہوتا۔باتولی سگریٹ نوشوں کو مشورہ دیتی ہے کہ وہ تجارتی پیمانے پر بنائی گئی سگریٹ کی بجائےمقامی طور پر تیار کی گئی بیٹری پیا کریں۔ نیپال سے تعلق رکھنے والی باتولی کا شوہر 80 سال پہلے اسے چھوڑ کر ملازمت تلاش کرنے بھارت گیا تھا مگر واپس نہیں آیا۔

(جاری ہے)

باتولی کا سب سے بڑا بیٹا 85 سال کا ہے ۔جب کہ دوسرے چاربچوں نے اس کے سامنے ہی وفات پائی۔ باقولی کے بہت سے پڑپوتے پوتیا ں بھی ہیں مگر وہ کسی کے پاس نہیں رہتی۔ پچھلے سال آنے والے زلزلے میں اس کےمکان کی چھت گری تو اس نے کسی رشتے دار کے پاس منتقل ہونے سے انکار کردیا۔ باتولی اس وقت ایک مقامی ہندو مندر کی طرف سےجمع کیے ہوئے عطیات پر گزارہ کرتی ہے۔ باتولی نے کہا کہ موجودہ دور میں لوگوں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں، جو لوگ کام نہیں کرتے اور بڑی عمر میں بھی بے کار بیٹھے رہتے ہیں وہ جلد مرتے ہیں۔ باتولی نے کہا کہ متحرک اور پریشانیوں سے آزاد رہنا عمر کو بڑھاتا ہے، آپ ہر وقت خوش رہو گے تو زیادہ عرصے زندہ رہو گے۔

متعلقہ عنوان :