گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ وقت کا تقاضا ہے،محکمہ زراعت

جمعرات 28 جنوری 2016 13:38

راولپنڈی۔28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کو پورا کرنے کے لیے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی کے علاوہ آبپاشی اور نائٹروجنی کھاد وں کامتناسب استعمال بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

ْموسمیاتی تبدیلیاں آبپاشی کے لیے دستیاب نہری پانی کی متواتر فراہمی کو کافی متاثر کر رہی ہیں جن کا براہ راست اثر گندم سمیت دیگر اہم فصلوں کی پیداوار کی کمی کی صورت میں نکلتا ہے۔ زرعی ماہرین نے فصلوں کی نازک اوقات پر آبپاشی کے ساتھ اس کے نئے طریقے بھی متعارف کروائے ہیں جن کے ذریعے بروقت آبپاشی سے نہ صرف ان فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو جاتا ہے بلکہ پانی کے استعمال میں بھی خاطر خواہ بچت ہوتی ہے۔گندم کی فصل کی نازک اوقات پر آبپاشی اس کی نشوونما اور بڑہوتری کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :