ترکی،گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں 100افرادہلاک

جمعرات 28 جنوری 2016 16:46

ترکی،گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں 100افرادہلاک

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جنوری۔2016ء) ترکی کے جنوب مشرقی علاقے ابن عمر میں گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم سو افراد مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ملک کی کرد نواز پارٹی نے بتایا کہ کرفیو کے باوجود تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ کرد باغیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کے بعد چودہ دسمبر سے وہاں کرفیو نافذ ہے۔

متعلقہ عنوان :