پاک فوج قوم کی ہر آواز پر لبیک کہے گی: آرمی چیف راحیل شریف

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جنوری 2016 20:39

پاک فوج قوم کی ہر آواز پر لبیک کہے گی: آرمی چیف راحیل شریف

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) آرمی چیف راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج قوم کی ہر آواز پر لبیک کہے گی۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے حیدرآباد گیریژن کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران کور کمانڈر کراچی احمد مختار نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج قوم کی ہر آواز پر لبیک کہے گی۔ ملک کا دفاع ہو یا قدرتی آفات کا معاملہ، پاک فوج قوم کی تمام امیدوں پر پورا اترے گی۔