لاہور پولیس نے سکولوں کے سیکورٹی گارڈزکو تربیت دینا شروع کردی-غریبوں کے بچوں کے لیے ڈنڈے والا چوکیدار ہی چلے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جنوری 2016 21:50

لاہور پولیس نے سکولوں کے سیکورٹی گارڈزکو تربیت دینا شروع کردی-غریبوں ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 جنوری۔2016ء)دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سکولوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈز کو پولیس نے خصوصی تربیت دینا شروع کر دی ہے-تاہم غریبوں کے بچوں کے سکولزکے لیے وہی ڈنڈے والے چوکیدار رہیں گے کیونکہ یہ تربیت ان سکولوں کے سکیورٹی گارڈز کو دی جارہی ہے جن کے مالکان حکومتی ایوانوں سے قربت داری رکھتے ہیں اور جہاں اشرافیہ کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں -تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے زیر اہتمام پولیس لائنز میں سکولوں کے ان گارڈز کو ایلیٹ فورس کے خصوصی کمانڈوز فائرنگ کے واقعات اور دہشت گردی سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ بچوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، وہ پڑھائی پر توجہ دیں، ہم ہیں ان کی حفاظت کیلئے، سکول اور کالجز کے سکیورٹی گارڈز کو پولیس لائنز کی فائرنگ رینج میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے گر± سکھائے جا رہے ہیں۔سیکورٹی گارڈز کو بچوں کی زندگیاں بچانے اور حملے کے پیش نظر سکول گیٹ بند کرنے اور الارم بجانے کا طریقہ بھی سکھایا جا رہا ہے۔لاہور پولیس لائینز میں اب تک دو سو سے زائد سیکیورٹی گارڈ خصوصی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔