Live Updates

تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ڈی آئی خان میں ضلعی نظامت بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جنوری 2016 22:26

تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ڈی آئی خان میں ضلعی نظامت بچانے کیلئے ..
ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2016ء) تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے ڈی آئی خان میں ضلعی نظامت بچانے کیلئے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست میں انہونی ہو گئی ہے۔ پاکستان کی سیاست کی 2 بڑی سیاسی جماعتیں تحریک انصاف اور جمیعت علما اسلام ف ایک دوسرے کی شدید مخالف مانی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب ڈی آئی خان سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داور خان نے ضلعی نظامت بچانے کیلئے جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی ہے۔

داور خان نے مولانا فضل الرحمان کو پیش کش کی ہے کہ اگر وہ ان کے بھائی مصطفی کنڈی سے ضلعی نظامت نہ چھیننے میں ان کی مدد کریں تو وہ 2018 کے عام انتخابات میں ان کے مقابل الیکشن نہیں لڑیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :