اسلام کے دفاع اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد میں تمام مذہبی جماعتوں کو یکجا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،رہنما ء جے یو آئی نظریاتی
نادیدہ قوتیں بدامنی کی فضاء کیلئے سازشی منصوبوں کے جال بچھا رہے اور جان بوجھ کر صوبائی حکومت ان سازشی منصوبوں کو لگام کی بجائے سازشی منصوبوں کو تقویت دے رہے ہیں ،تحفظ نظریات ریلی اور کانفرنس سے خطاب
جمعرات 28 جنوری 2016 22:57
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسلام کے دفاع اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد میں جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) تمام مذہبی جماعتوں کو یکجا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن مفادات کیلئے دینی جماعتوں کے اتحاد سے اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل اور مفادات کا حصول نہیں ہونے دیں گے نادیدہ قوتیں بدامنی کی فضاء کیلئے سازشی منصوبوں کے جال بچھا رہے اور جان بوجھ کر صوبائی حکومت ان سازشی منصوبوں کو لگام کی بجائے سازشی منصوبوں کو تقویت دے رہے ہیں اﷲ کے نظام کی سربلندی اور اپنے اکابرین کے افکار اورنظریاتی کے تحفظ کیلئے اس پاک جماعت کی بنیاد رکھی لیکن آج چند سوداگر اپنے ذاتی مفادات اور لالچ کی خاطر اپنے مشن کو نیلام کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں مولانا عبدالقادرلونی ‘ مولانا محمود احسن قاسمی ‘ قاری محراﷲ ‘ حاجی عبدالستار چشتی ‘ ملک امان اﷲ خان ‘ حافظ جمال عبدالناصر اور مولوی عبدالرؤف نے جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام تحفظ نظریات ریلی اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ایک ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے باچا خان چوک پہنچی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جماعت کے دستوری تقاضوں کے پابند ہیں فرد واحد کے فیصلوں کے پابند ہم نہیں ہیں فرد واحد کے غیردستوری انضمام یا مذاکرات کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور نہ فرد واحد کے مفادات کی ذہنی رائے کو جماعت پر مسلط کرنے دیں گے جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے ورکروں نے نئے حوصلے اور جذبہ کے ساتھ مشن آگے بڑھانے کا عہد کیا انہوں نے کہا کہ مرکزی عملہ اور شعراء کے اکثریتی ارکان نے انضمام کو مسترد کیا اور آج بھی اکثریتی ارکان ہمارے اسٹیج پر موجود ہیں اور عوام کے درمیان آکر پوچھیں کہ اکثریتی عوام انضمام کے حق میں عوامی اور کارکنوں کے آج ہونے والے ریفرنڈم نے انضمام کیخلاف فیصلہ دیا انہوں نے کہا کہ ان نام نہاد مذہبی لیڈروں جنہوں نے مجاہدین اسلام سے برملا لاتعلقی کا اظہار کیا جنہوں نے کمیشن اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے اور اسلام کے نام پر سودا بازی کی ہم نے ان نام نہاد مذہبی لیڈروں کو کل بھی چھوڑا ہے اور آج بھی ہم ان کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام کے دفاع اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد میں جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) تمام مذہبی جماعتوں کو یکجا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن مفادات کیلئے دینی جماعتوں کے اتحاد سے اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل اور مفادات کا حصول نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلامی تحریک طالبان کی مخالفت کرکے افغان نام نہاد حکومت کو تسلیم کیا تھا اورہمیشہ حکمرانوں کے دربارمیں ہاں میں ہاں ملانے کا فیصلہ کیا ہے ہم نے ان نام نہاد مذہبی شخصیات کی بغاوت پر ہم نے کل بھی فخر کیا تھا اور آج بھی اسلام کے باغی بغاوت پر قائم و دائم ہیں ہمیں ایجنسیوں اور باغیوں کے الزامات لگانے والوں کو ہماری کیا ضرورت پڑی انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی چند لمحوں کی نہیں بلکہ قیادت تک رہے گی اور یہ مفاد پرستوں کی تاریخ میں نام و نشان نہیں رہے گا ان انضمام نہیں بلکہ سود بازی ہے غداران جماعت مجاہدین اور عوام کو کیا جواب دیں گے انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے دم توڑ چکے پروپیگنڈوں اور بے جا الزامات برداشت کرنے کے ہم عادی ان پروپیگنڈوں سے اپنے کارکنوں سے دور نہیں ہوسکتے علامہ کے مشن سے غداری کرنے والے خوش فہمی میں نہ رہیں یہ مشن ختم نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے واقعات نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی اور حالات کی خرابی سے موجودہ صوبائی حکومت کو بری الزمہ قرار نہیں دیا جاسکتا صوبائی حکومت ان جرائم کے سدباب کیلئے مجرموں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے اور حالات خراب کرنے سے پہلے قانونی چارہ جوئی کی جائے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی مظلوموں اور غریب عوام کی ترجمان جماعت ہے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.