فوجیوں نے سیلفی اور ویڈیوز کےلیے اپنی سیلفی سٹک متعارف کرا دی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 28 جنوری 2016 23:58

فوجیوں  نے سیلفی اور ویڈیوز کےلیے اپنی سیلفی سٹک متعارف کرا دی

یوکرین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28جنوری۔2016ء)یوکرینی فوجیوں نے سیلفی بنانے کے لیے اپنے ٹینکوں کی نالیوں کو سیلفی سٹک کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک فوٹیج میں یوکرینی فوجیوں کو یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس میں ٹینکوں پر سیلفیاں لیتے اور ویڈیوز بناتے دکھایا گیا ہے۔یوکرین کے اس علاقے میں یوکرینی افواج اور روس نواز باغیوں کےد رمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ ویڈیو دیکھنے والے افراد نے فرائض کی ادائیگی کےد وران سیلفیز اور ویڈیوز سے بھرپور لطف لینے پر فوجیوں کی تعریف کی ہے۔