مائیکروسافٹ ونڈوز فون کا چیف بھی آئی فون کا دیوانہ نکلا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 28 جنوری 2016 23:58

مائیکروسافٹ ونڈوز فون کا  چیف بھی آئی فون کا دیوانہ نکلا

جاپان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28جنوری۔2016ء)جو بیلفور، جو مائیکروسافٹ آپریٹنگ سسٹمز گروپ میں کارپوریٹ وائس پریزیڈنٹ ہے، جسے ونڈوز فون کی شناخت کہا جاتا ہے، نےٹوئٹر پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ جاپان میں چھٹیاں گزارتے ہوئے جو بیلفور نے جو تصاویر لیں وہ مائیکروسافٹ کے کسی ہائی اینڈ سمارٹ فون کی بجائے آئی فون سے لی گئیں ہیں۔

تصاویر دیکھ کر کچھ نے تو اس کے بالوں کی تعریف کی اور بہت سے افراد نے آئی فون پسند کرنے پر اس کے خوب لتے لیے۔ ٹوئٹر پر کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جو بیلفور کو آئی فون استعمال کرنا نہیں چاہیے تھا جبکہ کچھ کے خیال کے مطابق چھٹیوں میں تو اسے اپنی مرضی کا فون استعمال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ جو بیلفور کے اس عمل کے دفاع میں بہت سے لوگوں نے کہا کہ کراس پلیٹ فارم ایپلی کیشن بنانے کےلیےآئی فون استعمال کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جوبیلفور نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ سٹیو بالمر کے دور میں مائیکروسافٹ میں کوئی کھلے عام آئی فون استعمال نہیں کر سکتا ہے۔ ملازمین کو اپنے آئی فون چھپاکر رکھنے کی ہدایت تھی تاہم ستیا نڈیلا کی رہنمائی میں کمپنی ڈیوائس کے معاملے میں کچھ زیادہ ہی ”سیکولر“ ہوگئی ہے۔اب مائیکروسافٹ کی بھی یہی کوشش ہے کہ اپنی اہم ایپلی کیشنز کو دوسرے پلیٹ فارم پر مہیا کر کے صارفین کو اپنا وفادار بنائے رکھے۔