وفاقی حکومت کا کپاس کی درآمد پر عائد سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی واپس لینے پر غور
جمعہ 29 جنوری 2016 14:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) وفاقی حکومت نے کپاس کی درآمد پر عائد 5 فیصد سیلز ٹیکس اور 3 فیصد کسٹمز ڈیوٹی واپس لینے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ سوتی دھاگے کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری عائد کرنے کی تجاویزبھی زیر غور ہے دستیاب دستاویز کے مطابق برآمدی انڈسٹری کی جانب سے وفاقی حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ ملک کی گرتی ہوئی برآمدات کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ برآمدی اشیا کی پیداواری لاگت میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں مسابقت کر سکیں۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو برآمدی صنعت کی تجاویزکا جائزہ لے رہا ہے تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی منظوری کے بعد ہو گا۔ذرائع کے مطابق برآمدی انڈسٹری نے تجویز دی ہے کہ رعایتی قیمتوں پر سینتھیٹک یارن اور فیبرکس کی درآمد سے انڈسٹری بری طرح متاثر ہورہی ہے لہٰذا حکومت مقامی انڈسٹری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سوتی دھاگے کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرے، 1ارب ڈالر مالیت کا دھاگہ اور فیبرکس رعایتی قیمت پر درآمد کیے جانے والے سینتھیٹک فائبرز سے تیار کیے جارہے ہیں لہٰذا اگر حکومت مختلف ایچ ایس کوڈ کے ذمرے میں آنے والے دھاگوں اور فیبرکس کی درآمد پر 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹٰ عائد کرتی ہے تو اس سے حکومت کے ٹیکس ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.