ھنگو، تمام سکولوں کو سی سی ٹی وی کیمرے، بلاک لگانے، چیک پوسٹ قائم کرنے، دیواریں8 فٹ اونچی کرنے،چوکیدار مسلح رکھنے کی ہدایات جاری

جمعہ 29 جنوری 2016 16:44

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جنوری۔2016ء) تمام فی میل پرائمری ،مڈل اور ہائی سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ،سکول گیٹ کے باہر بلاک لگانے،تمام سکولوں میں ایک پوسٹ قائم کرنے ،سکولوں کی چار دیوری 8فٹ اُنچا کرنے اور کلاس فور اور چوکیدار اسلحہ کیساتھ چوکس رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔DEOفی میل نے تمام سکولوں کوPTCفنڈز ہنگامی بنیادوں پر جاری کردیئے ۔

پی ٹی سی فنڈزسے سی سی ٹی وی کیمرے اور بندوقیں خریدنے کی بھی ہدایات۔ڈسٹرکٹ حکومت ضلع ہنگو کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام تر وسائل بروے قار لائے گی۔سکولوں کی حفاظت چوکیداران اور کلاس فور ملازمین کی ذمہ داری ہے۔ ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والے ملامین کو معطل کردیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ضلع نائب ناظم سید عمر اورکزئی،قائم مقام ڈپٹی کمشنر نسیم گل اور ڈ ی ای او فی میل فرزانہ سردار نے فی میل ایجوکیشن کے زیر صدارت تمام سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز،کلاس فور اور چوکیداروں کوسکولوں کی سیکورٹی اور امن و امان کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں ڈسڑکٹ نائب ناظم سید عمر نے تمام سکولوں کی ہیڈ ماسٹروں اور چوکیداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ تمام سکولوں کی سیکورٹی کی صورتحال انتہائی ابتر ہے۔پولیس کی طرف سے سکولوں کی چوکیداروں کو پنا اسلحہ لانے کی اجازت ہے ۔ چوکیدار اور کلاس فورسکول گیٹ پر ہر وقت چوکس و تیار رہے ۔تمام سکولو ں کی بانڈری وال 8فٹ اُونچا کریں اورسکولوں کے گیٹ کے سامنے بیرئیر لگائیں۔ اگرکوئی بھی ڈیوٹی میں غفلت کرتے ہوئے پایا گیا تو اُس کی ذمہ داری سکول کے ہیڈ ماسٹرز اور چوکیداران پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :