نیشنل پارٹی کے منتخب اراکین کے مقدموں کاسپریم کورٹ سے اخراج حق وسچ کی فتح ہے،نیشنل پارٹی

حلقہ پی بی 42،43کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف انتخابی غداری کیس جھوٹ کاپلندہ ہے،بیان

جمعہ 29 جنوری 2016 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقہ پی بی 42 اور 43 سے منتخب پارٹی رہنماؤں کیخلاف دائر انتخابی عذرداریوں کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے خارج کئے جانے کے فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے خوش آئند قرار دیا بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نیشنل پارٹی پر عوام کی حمایت اور ایک حقیقی عوامی جمہوری جماعت ہونے کی عمومی تاثر پر مہرتصدیق ثبت کر دی ہے بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے انتخابی اور سیاسی معاملات سے تعلق رکھنے والے ادارے مضبوط ہونگے اور سیاسی اورپارلیمانی جماعتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان میں سیاست وسیع سوچ نظریہ اور فکر کی بنیاد پر کیا اورپارٹی کے قائدین نے بلوچستان کی مخدوش اور گھمبیر حالات میں عوام کو سیاسی اورنظریاتی طورپر منظم کرنے کیلئے جدوجہد کی اور ان حالات میں عوام کیساتھ رہ کر بلوچستان کی عوام اور خاص کر بلوچ عوام کے قومی تشخص و بقاء اور حق حاکمیت کے حصول کیلئے اصولی موقف رکھتے ہوئے اولین کردار ادا کیا اور نیشنل پارٹی کے اس حقیقی اورنظریاتی جدوجہد میں عوام کو نیشنل پارٹی کی طرف گامزن کر دیا اور عام انتخابات میں پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باوجود عوام نے نیشنل پارٹی کو بھاری مینڈنٹ سے کامیاب کرایا جس سے نیشنل پارٹی کی مقبولیت اس کے مخالفین کو برداشت نہ ہو سکی اورانہوں نے انتخابات کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی اور پنجگور اورنیشنل پارٹی کی کامیابی اور عوامی مقبولیت سے خائف نام نہاد عناصر نے جعلی کیس داخل کرایا جس کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے خارج کرکے عوام کی رائے اور فیصلے کو تسلیم کیا اور عوام کے اعتماد کو اداروں پر بحال کر دیا بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محور عوام کے حقوق اور بلوچستان کے ساحل ووسائل پر حق حاکمیت ہے اور نیشنل پارٹی نے ہمیشہ عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے اپنے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے اصولوں پر کاربند رہ کر عوام کی خدمت کو اپنا قومی فرض سمجھتی ہے اور اس فرض سے غداری کو گناہ کبیرہ سمجھتی ہے بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ وہ بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی بھائی چارے اور باہمی رواداری کی فضاء کو پروان چڑھانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :