ہمسایہ اسلامی ممالک کے مفادات کی جنگ ملک میں فرقہ واریت کی بنیادی وجہ ہے،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 29 جنوری 2016 22:56
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ناعاقبت اندیشی پر مبنی پالیسیوں کا خمیازہ پاکستان کے عوام بدامنی مذہبی انتہاپسندی و شدت پسندی کی صورت میں بھگت رہے ہیں ، ہمسائیہ و برادار ممالک کے مفادات کی جنگ ، پاکستان میں لڑنے والوں کو کھلی چھوٹ دیکر پاکستانی عوام کو فرقہ وارانہ نفرتوں کا عفریت دیا گیا اور جس انتہا پسندی کے پودے کی آبیاری کی گئی اس کے نتیجے میں آج عوام قتل قتال اور دہشت گردی کی دلدل میں دھنستے جارہیں ہیں اب بھی اگر عاقبت اندیشی اور دور اندیشی کی پالیسیوں سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی گئی تو اسکے بھیانک اثرات مرتب ہوں گے ان خیالات کا اظہار ایچ ڈی پی کے چیرمین عبدالخالق ہزارہ ،وائس چیرمین محمد رضا وکیل،مرکزی سیکریٹری جنرل احمد کہزاد ، زمان دہقانزاد ہ اور ایچ ایس ایف کے مرکزی صدر ناظر حسین لطیف نے شہید چیرمین حسین علی یوسفی کی ساتویں برسی کے مناسبت سے ہزارہ ٹاون میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایچ ٖڈی پی کے چیر مین عبدالخالق ہزارہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مصلحت پسندانہ پالیسیاں ترک کرکے دوراندیشی پر مبنی موقف اور خارجہ و داخلہ پالیسیاں ضروری ہیں ملک کی پالیسی سازوں اقتصادی راہداری اور خطے کی تبدیلیو ں کے تناظر میں ابہام اور اختلافات کا شکار ہونا کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں اقتصادی راہداری کے حوالے سے اگر ایک مرتبہ پھر بلوچستان کونظر انداز کیا گیا تو اس صوبے کی پسماندگی اور احساس محرومی دور کرنے میں صدیاں لگیں گی اس معاملہ میں فراخدلانہ اور مثبت فیصلے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان مثبت روایتوں کا امین صوبہ رہا ہے جہاں مسلک و مذہب کے نام پر کبھی بھی اقوام اور مسالک کے درمیان فاصلے اور دوریاں نہیں رہی ہیں گذشتہ چند سالوں سے اس صوبے میں فرقہ واریت کی آڑ میں مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ وارانہ نفرتوں کو ہوا دیکر یہاں صدیوں سے بسنے والی برادر اقوام کے درمیان دوریاں پھیلانے کی گھناونی سازش کی گئی جسے یہاں کی روشن خیال ترقی پسند قوم دوست سیاسی قوتوں نے ناکام بنا دیا اور آج بھی اگر فرقہ وارنہ نفرتوں کو ہوا دینے والی قوتوں کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد نہ کی گئی تو بلوچستان بھر میں اسکے منفی سیاسی سماجی ، ثقافتی اثرات مرتب ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آباد تمام اقوام کسی بھی ملک کی پراکسی وار کی متحمل نہیں ہوسکتی اسلیئے غیروں کے مفادات کے دفاع کیلئے بلوچستانی معاشرے کو انتشار کی جانب لے جانب والی انتہا پسند قوتوں کا راستہ روکنا ہوگا ان کے عزائم کی ناکا می ہی بلوچستان کی خوشحالی ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.