پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے،بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 29 جنوری 2016 22:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جنوری۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نصیر آباد کے رہنماء میر شاہنواز مینگل اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے انتقامی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں اس کے برعکس پارٹی ہر قسم کے چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی تنظیم کاری کے حوالے سے مرکزی رہنماء مختلف اضلاع کے دوروں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ ‘ آغا موسیٰ جان ‘ ملک نصیر شاہوانی ‘ منظور بلوچ ‘ موسیٰ بلوچ ‘ میر منظور لانگو‘ جمال لانگو ‘ میر مراد مینگل کوئٹہ ‘ مستونگ ‘ قلات کا دورہ کرینگے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران میر نذیر احمد کھوسہ ‘ یعقوب بلوچ ‘ غفور مینگل نصیر آباد ‘ جعفر آباد ‘ جھل مگسی ‘ شہداد کوٹ ‘ جیکب آباد ‘ سبی ‘ صحبت پور ‘ بولان کے دورے کرینگے جبکہ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری لعل جان بلوچ ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران عبدالرؤف مینگل ‘ قاسم رونجھو ‘ حمید ساجنا بلوچ ‘ خضدار ‘ لسبیلہ ‘ کراچی کے دورے کریں گے اسی طرح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران خورشید جمالدینی ‘ حاجی بہادر خان مینگل ‘ ہاشم نوتیزئی ‘ میر اسماعیل پیرکزئی ‘ حاجی وزیر خان مینگل نوشکی ‘ چاغی ‘ واشک ‘ خاران پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نذیر احمد بلوچ ‘ ڈاکٹر غفور بلوچ ‘ ڈاکٹر عزیز بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبران حمل بلوچ ‘ ایم این اے واجہ عیسیٰ نوری ‘ ایم پی اے میر حمل کلمتی ‘ بہاڑ جمیل دشتی پنجگور ‘ تربت ‘ گوادر سمیت مکران کے دیگر علاقوں کے تنظیمی دورے کریں گے جبکہ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری ‘ سردارحق نواز بزدار ‘ سردار عمران بنگلزئی ہرنائی ‘ لورالائی ‘ کوہلو ‘ بارکھان ‘ ڈیرہ غازی خان کے دورے کریں گے تمام اضلاع کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تنظیمی دوروں کو کامیابی کرانے کے حوالے سے اقدامات کریں ۔

متعلقہ عنوان :