خورشید شاہ حکومت سے فوائد حاصل کرنے کی اسمبلی میں وضاحت پیش کریں،وفاقی وزراء پیپلز پارٹی کے خلاف ثبوت سامنے لائیں ، مسلم لیگ( ن) کے اراکین نے پیپلز پارٹی کے دور میں جو فوائد اٹھائے ہیں ان کو بھی سامنے لایا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو
ہفتہ 30 جنوری 2016 00:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے حکومت سے فوائد حاصل کرنے کے بارے میں پوچھا جائے گا اور کہا جائے کہ وہ اسمبلی میں آکر اپنی وضاحت پیش کریں،وفاقی وزراء کے پاس پیپلز پارٹی کے خلاف ثبوت چھپانے کا کوئی اور اخلاقی جواز نہیں ہے ، مسلم لیگ ن کے اراکین نے پیپلز پارٹی کے دور میں جو فوائد اٹھائے ہیں ان کو بھی سامنے لایا جائے گا۔
وہ جمعہ کو نجی ٹی وی گفتگو کررہے تھے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے لیڈر ہیں ۔ ہم ان کے خلاف تمام الزامات کے ثبوت چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رانا تنویر نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران جو باتیں کیں وہ بھی سامنے لائی جانی چاہئیں ۔(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ خورشید شاہ کے بھائی کی مدت ملازمت بڑھانے کا اختیار رانا تنویر کے پاس نہیں اگروفاقی وزراء کے پاس سید خورشید شاہ کے حکومت سے فوائد حاصل کرنے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ۔
وفاقی وزراء کے پاس اخلاقی و قانونی طور پر ثبوت چھپانے کا کوئی جواز نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اراکین نے پیپلز پارٹی کے دور میں جو فوائد اٹھائے ان کو بھی سامنے لایا جانا چاہیے ۔مزید اہم خبریں
-
حزب اللہ کا حملہ: متعدد اسرائیلی فوجی زخمی، چھ کی حالت نازک
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکس
-
فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج
-
بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کے لیے آسٹریلوی شہریت
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.