مسلم کانفرنس ہر مشکل وقت میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کیلئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی‘آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کی مکمل آزادی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھے گی

مسلم کانفرنس کے امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری جمیل احمد تبسم کی بات چیت

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:08

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری جمیل احمد تبسم نے کہا ہے کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہر مشکل وقت میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ان کیلئے اپنی آواز بلند کرتی رہے گئی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کشمیریوں کی مکمل آزادی اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھے گئی جمہوریت کا رونا رونے والے عوام کے مسائل حل کر نے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو ہمیشہ ریاست کے تشخص کو تباہ کر نے کیلئے تقسیم کیا جاتا رہا مگر کارکنوں کی ہمت اور جذبہ نے غیر ریاستی جماعتوں کی اس سازش کو ہمیشہ ناکام بنایا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان ریاست کے عوام کے حقوق کی جنگ ہمیشہ لڑتے رہیں گئے ۔

(جاری ہے)

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس  اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان (مرحوم)کے مشن تحریک آزادی کشمیر اور کشمیر بنے گا پاکستان کو لے کر اپنی منزل کی جانب روادواں ہے۔جمیل احمد تبسم نے کہا کہ آزاد خطہ میں اقتدار کی کھچڑی پکانے والے غیر ریاستی سیاست کے پیروکاروں کو آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی حقیقت کا پتہ چل چکا ہے اور کچھ آ گئے چل کر پتہ چل جائے گا کارکنان مسلم کانفرنس اپنی جماعتی قیادت خصوصا صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت میں کھڑے ہیں اور آزاد کشمیر میں ریاستی تشخص تحریک آزادی کشمیر اور استحکام پاکستان کیلئے جو پالیسی مر تب کریں گئے کارکنان اس کے مطابق عمل کریں گئے ۔

وہ اسلامیان کشمیر استحکام پاکستان، اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی تک چین سے نہیں بیٹھے ہیں اور اپناجان ومال سب قر بان کر نے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔مسلح افواج پاکستان کے جوانو ں نے اپنے گرم خون سے پاکستان کی جڑوں کو مضبوط کیا چیف آف آر می سٹاف جنرل راحیل شریف ایک جرت مند نڈر اور بے باک صلاحتوں کے مالک شخصیت ہیں زرداری کی پاک فوج کے خلاف لب کشائی پرآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہر اول دستے کا کردارادا کیاچوہدری جمیل احمد تبسم نے کہاکہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب غضب کامیابی کے ساتھ منازل کی جانب روادواں ہے پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی لیٹروں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی ہونے چاہے وسائل کا بے دریغ استعمال اور قومی خزانے کو لوٹنے کا سلسلہ بند ہونا چاہے موجودہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کر نے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے کرپٹ اور مافیا عناصر نے غریب سے عوام کو غریب تر بنا دیا ہے جمیل احمد تبسم نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان ہماری امنگوں کی تر جمان ہے اور پاکستان کی سلامتی کیلئے پاکستان کی آٹھارہ کروڑ عوام مسلح افواج پاکستان اور بالخصوص چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی پشت پر کھڑے ہیں اور وقت آنے پر نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر کے عوام بھی اپنا جان ومال پاک فوج پر قر بان کر نے سے بھی دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جرت اور بہادری کا زمانہ معتارف ہے پاک فوج کی جاندار کر دار نے ہمیشہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا اور انشا اللہ پاکستان کی عوام اور کشمیری کبھی پاک فوج کا سر خم نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :