مسلم کانفرنس ایک تحریک ،نظریے کا نام ہے،نظریہ اور تحریکیں کبھی ختم نہیں ہوا کرتی،ہمارے بزرگوں نے مسلم کانفرنس کو بنایا اور اس کی حفاظت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے

مسلم کانفرنس اسلام گڑھ کے رہنما حاجی محمد اقبال قریشی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:11

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء)مسلم کانفرنس اسلام گڑھ کے رہنما حاجی محمد اقبال قریشی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ایک تحریک ،نظریے کا نام ہے،نظریہ اور تحریکیں کبھی ختم نہیں ہوا کرتی،ہمارے بزرگوں نے مسلم کانفرنس کو بنایا اور اس کی خفاظت کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور ہمارے بعد ہمارے بچوں کا کام ہے کہ وہ اس تحریک آزادی کشمیر کی بانی جماعت کی خفاظت کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد اقبال قریشی نے کہا کہ نوجوان ملک کا عظیم اثاثہ ہوتے ہیں اور کسی بھی ملک کی آزادی میں نوجوان نسل اہم رول ادا کرتی ہے۔

اور با لخصوص پاکستان کی آآزادی ، اور کشمیر کی آزادی کیلئے نوجوانوں نے اپنے سینوں پر بم باندھ کر قربانیاں دیں اور ملک کو آزاد کیا انہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ہر مشکل سے مشکل وقت میں بھی ریاست جموں وکشمیر کے حقوق پر سودابازی نہیں کی بلکہ ڈھنکے کی چوٹ پر ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کی آواز کو بلند کیا انہوں نے کہا کہاکشمیری آج بھی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کو اپنی نمائندہ جماعت مانتے ہیں اور اسی جماعت کو مضبوط کر نے کیلئے کوشاں ہیں جو قومیں اپنے اسلاف کی خدمات اور قول و اقوال کو بھول جاتی ہیں ذلت اور رسوئی ان کا مقدر بن جاتی ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے ہمیشہ اپنے اسلا ف کی خد مات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور ان کی ہر بات اور عمل کو عملی جامعہ پہنایا ۔

انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات بھرپور قوت سے لڑیں گے اور مخالفین کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کردیں گے۔