سیکورٹی اخراجات میں بچت پلان60سے کم تعداد والے ہائر سکنڈر ی سکولوں کو ” شفٹ و ضم“ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ تعلیم کے لئے سیکورٹی اخراجات میں بچت کے حوالے سے نئے ایجوکیشن سیکورٹی پلان ترتیب دینے کا انکشاف ہوا ہے جس پر فروری اور مارچ دو ماہ میں سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کی معاونت سے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے اور سیکورٹی سمیت اضافی اخراجات کو کم کرنے کے لئے صوبہ بھر میں ایسے تمام ہائر سکنڈر ی سکول جن میں 11ویں اور12ویں کی طالبات کی تعداد60سے کم ہے کو دوسرے نذدیکی ہائر سیکنڈری سکول میں شفٹ کیا جائے گا۔

پروگرام ڈائریکٹر سٹاف ڈویلپمنٹ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے وابستہ ایک سینئر آفیسر کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک حکم نامہ میں ڈی سی اوز اور ای ڈی او ز ایجوکیشن کو خصوصی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق نئے ایجوکیشن سیکورٹی ایکشن پلان کے مطابق پہلے صوبہ بھر میں ایسے تمام ئر سکنڈر ی سکول جن میں 11ویں اور12ویں کی طالبات کی تعداد60سے کم ہے اور اسی طرح بوائز ہائر سکنڈری سکولوں میں طلباء کی تعداد 75سے کم ہے کہ تمام سیکشنز کو قریبی ہائر سکنڈری سکولوں میں ضم کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مذکورہ معیار کے سکولوں کی فہرستیں فوری طور پر ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری طرف اساتذہ کے مبینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ حکومت سکولوں کا پرائیویٹ کرنا چاہتی ہے اس لئے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :