کراچی: عدالت نے عزیر بلوچ کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 30 جنوری 2016 17:06

کراچی: عدالت نے عزیر بلوچ کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 جنوری 2016ء) : لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو رینجرز نے انتہائی سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں رینجرز کی جانب سے ملزم کے 90 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

عزیر بلوچ کو سندھ ہائی کورٹ کے منتظم جج جسٹس سید فاروق شاہ کے چیمبر میں پیش کیا گیا جہاں ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ عزیر بلوچ بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور قتل جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ سے تفتیش کے لیے عدالت نے جے آئی ٹی تشکیل کی بھی اجازت دے دی ہے۔ جو عزیر بلوچ سے متعدد مقدمات میں تفتیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :