جنگوں کے خاتمے پر مہاجرین کو جرمنی سے نکال دیں گے،انجیلا میرکل

شام، عراق اور دیگر شورش زدہ ممالک سے آنے والے تارکین وطن کوعارضی پناہ دی ہے،انٹرویو

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:43

جنگوں کے خاتمے پر مہاجرین کو جرمنی سے نکال دیں گے،انجیلا میرکل

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے کہاہے کہ شام، عراق اور دیگر شورش زدہ ممالک سے آنے والے تارکین وطن کو جرمنی میں عارضی طور پر پناہ دی جا رہی ہے اور متاثرہ ملکوں میں جنگوں کے خاتمے کے بعد ان مہاجرین کو واپس جانا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے یہ بیان بظاہر اپنی حکومت کی ’مہاجر دوست‘ پالیسی کے ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے دیا ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ کچھ عرصے سے میرکل کو تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے مطالبات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ تاہم اس دباؤ اور شدید سیاسی مشکلات کے باوجود جرمن سربراہ حکومت حزب اختلاف اور اپنی مخلوط حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی جانب سے پناہ گزینوں کی ایک حد مقرر کیے جانے کے مطالبات کو بارہا مسترد کرتی رہی ہیں۔جنگوں کے خاتمے پر مہاجرین کو جرمنی سے لوٹنا ہو گا، ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ شام، عراق اور دیگر شورش زدہ ممالک سے آنے والے تارکین وطن کو جرمنی میں عارضی طور پر پناہ دی جا رہی ہے اور متاثرہ ملکوں میں جنگوں کے خاتمے کے بعد ان مہاجرین کو واپس جانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :