شام میں روس کی فضائی مہم کے دوران 1400 شہری ہلاک

داعش کے 965 جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ دیگر مسلح گروپوں کے بھی 1233 جنگجو ہلاک ہوئے،شامی آبزرویٹری

ہفتہ 30 جنوری 2016 22:44

شام میں روس کی فضائی مہم کے دوران 1400 شہری ہلاک

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جنوری۔2016ء) شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہاہے کہ روس کی جانب سے شام میں جاری فضائی کارروائیوں میں پچھلے چار ماہ کے دوران قریبا 1400 شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

ان حملوں میں داعش کے 965 جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ دیگر مسلح گروپوں کے بھی 1233 جنگجو ہلاک ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری نے ہفتہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ان حملوں میں داعش کے 965 جنگجوؤں کے ساتھ ساتھ دیگر مسلح گروپوں کے بھی 1233 جنگجو ہلاک ہوئے۔ آبزرویٹری شام میں موجود اپنے ذرائع سے یہ تمام معلومات اکٹھی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :