وفاقی دارالحکومت میں یکساں نظام صلوٰة کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

وزارتوں اور دیگر سرکاری اداروں میں بھی نماز جمعہ سمیت کسی بھی نماز کا وقت یکساں نہیں

اتوار 31 جنوری 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) وفاقی وزارت مذہبی امور کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں یکساں نظام صلوٰة کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے تاحال وزارت اس معاملے پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو چکی ہے ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی وزارت مذہبی امور و مدارس ہم آہنگی نے کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں یکساں نظام صلوٰة کا نفاذ کیا تھا مگر اس پر تاحال عملی طور پر معاملات ناکام ہیں یہاں تک کہ وزارتوں اور دیگر سرکاری اداروں میں بھی نماز جمعہ سمیت کسی بھی نماز کا وقت یکساں نہیں ہے کہیں نماز جمعہ ایک بجے دن تو کہیں سوا ایک بجے تو کہیں یہ نظام دو بجے دن سے دوپہر اڑھائی بجے تک ادا کی جا رہی ہے اور وزارت اس حوالے سے کوئی کنٹرول نہیں ہے ۔