عزیر بلوچ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم ترین گواہ خالد شہنشاہ اور راشد پپو سمیت 400سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا
اتوار 31 جنوری 2016 16:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جنوری۔2016ء) لیاری گینگ وار کے گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم ترین گواہ خالد شہنشاہ اور ارشد پپو سمیت 400 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں جن میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم ترین گواہ خالد شہشہاہ اور لیاری میں اپنے مخالف گروپ کے سربراہ ارشد پپو سمیت 400 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
عزیر بلوچ نے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں چلنے والے جوئے کے اڈے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک بڑا حصہ پولیس افسران اور حکومتی شخصیات کو بھی جاتا تھا لیاری گینگ وار کے کارندے وارداتوں کے لئے پولیس کی گاڑیاں بھی استعمال کرتے تھے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ عزیر بلوچ نے لیاری میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو پیسوں کے عوض پناہ دینے کا بھی اعتراف کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔ عزیر بلوچ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کی 50 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور 2013 میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.