عام انتخابات میں مفاد پرست بھاگ جائیں گے‘ عوام ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کرینگے

تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء پیرسید مہر علی شاہ ایڈووکیٹ کی عمائدین سے بات چیت

اتوار 31 جنوری 2016 16:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء پیرسید مہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مفاد پرست بھاگ جائیں گے۔ عوام ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کرینگے۔ لچھراٹ پیکج اس صدی کا سب سے بڑا فراڈ تھا۔ حلقہ 2 کے عوام کو لچھراٹ پیکج کے نام پر بیوقوف بنا یا گیا۔ اوران کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا۔

یہاں برادریوں کے نام پر سیاست کی جاتی رہی۔ سیاستدانوں نے اپنے مقاصد کیلئے عوام کااستحصال کیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف محرومیوں کا شکار کشمیری عوام کو ان لٹیروں اور مفاد پرستوں سے نجات دلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نمبر 2لچھراٹ مظفرآبادکے دورہ کے دوران عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیرسید مہر علی شاہ ایڈووکیٹ نے مزید کہا تحریک انصاف کشمیریوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ چونکہ لٹیرے سیاستدانوں نے کشمیریوں کا بہت زیادہ استحصال کیا ہے ۔اب ان مفاد پرستوں کے دن گنے جاچکے ہیں ۔ عام انتخابات میں عوام ان کو مسترد کرینگے تو ان کو اپنی حیثیت معلوم ہو جائے گی۔ تحریک انصاف عوام کو ان کے حقوق دلائے گی۔

متعلقہ عنوان :