مظفرآباد‘ قلی غائب‘جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر‘ کنویں نما گڑھے ‘نوسیر ی پنجکوٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل

پھٹے ٹوٹنے سے پُل بھی پُل سراط بن گیا

اتوار 31 جنوری 2016 16:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جنوری۔2016ء) قلی غائب‘جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر‘ کنویں نما گڑھے ‘نوسیر ی پنجکوٹ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ‘ پھٹے ٹوٹنے سے پُل بھی پُل سراط بن گیا‘کئی حادثات بھی رونما ہوئے۔متعلقہ محکمہ کے ذمہ داران بھی خاموش ‘عوام علاقہ نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی اہمیت کی حامل اور بڑی آبادی کیلئے رسل و رسائل کا واحد ذریعہ سڑک نوسیر ی پنجکوٹ روڈ کے قلی غائب رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ بڑے بڑے گڑھے بھی سڑک کے حسن چار چاند لگارہے ہیں۔ اس سڑک پر روزانہ سینکڑوں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیا ں آتی جاتی ہیں اس کے علاو ہ نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ کی گاڑیا ں چلتی ہیں۔ پنجکوٹ پل کے پھٹے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہیں۔جس کے باعث گاڑیا ں کئی کئی گھنٹے پھنسی رہتی ہیں ۔ خوفناک حادثات پیش آنے کا خطرہ ہے۔پی ڈبلیو ڈی کے ذمہ داران نے بھی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے سڑک اور پل کی حالت درست کی جائے ورنہ وہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :