روم اور میلان ائرپورٹس پر دو پاکستانیوں کو بھاری جرمانے

اتوار 31 جنوری 2016 18:03

اٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء)روم اور میلان ائرپورٹس پر دو پاکستانیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے، تفصیلات کے مطابق اسرار احمد چٹھہ کو روم ایئرپورٹ پر پاکستانی برانڈ کی سیگریٹ کے 20 ڈبے لانے پر 2400 یورو جرمانا کیا گیا ہے جبکہ میلان ایئرپورٹ پر عصمت اللہ بھٹی کو بھی پاکستانی برانڈ کی سیگریٹ کے 20 ڈبے لانے پر 2 ہزار یورو کا جرمانا کیا گیا ہے