سعید اجمل کو کرکٹ اکیڈمی کے لئے شہباز شریف سپورٹس سٹیڈیم اینڈ پارک میں جگہ مہیا کر دی گئی

اتوار 31 جنوری 2016 18:03

سعید اجمل کو کرکٹ اکیڈمی کے لئے شہباز شریف سپورٹس سٹیڈیم اینڈ پارک ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جنوری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل کو کرکٹ اکیڈمی کے لئے ضلعی انتظامیہ ایک پروقار سادہ تقریب میں جھنگ روڈ ( فردوس کالونی )پر واقعہ شہباز شریف سپورٹس سٹیڈیم اینڈ پارک میں جگہ مہیا کر دی گئی۔ اس سلسلہ میں ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل نے سعید اجمل اور دیگر کرکٹ شائقین کے ہمراہ سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کا باضابطہ افتتاح کیا اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈی سی او فیصل آباد اور سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے سعید اجمل نے ایم او یو معاہدے پر دستخط کئے ۔

آن لائن کے مطابق جھنگ روڈ ( فردوس کالونی )پر واقعہ 131 کینال پر شہباز شریف سپورٹس سٹیڈیم اینڈ پارک تیار کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس پر 10 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی ۔ جس میں شہریوں کے لئے پیدل ٹریک کے ساتھ خوبصورت پارک تعمیر کیا جائے گا۔ اس موقع پر کرکٹر سعید اجمل نے بتایا کہ وہ انشاء اللہ اس اکیڈمی کو پاکستان کی اہم ترین کرکٹ اکیڈمی بنائیں گے اور اس کا معیار دنیا کے بڑے ممالک جن میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے اس کے مطابق ہو گا ۔

سعید اجمل نے کہا کہ اگر کرکٹ کنٹرول بورڈ نے انہیں ٹیم میں کھیلنے کا چانس دیا گیا تو کھیلنے کے لئے تیار ہیں ۔ اپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کرکٹ کے شائقین کو ان کی خواہش کے مطابق اپنی کارکردگی دکھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ موجودہ جگہ جو ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلی کی ہدایت پر دی ہے اس اکیڈمی کی وکٹیں اور معیار اسی طرح کا بنایا جائے گا جس طرح زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تیار کیا گیا تھا یہ امر قابل ذکر ہے کہ دو سال قبل ضلعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے ایک پروقار تقریب میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کے لئے جگہ فراہم کرتے ہوئے اس کا افتتاح کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی او ، میڈیا اور کرکٹ شائقین کی موجودگی میں کیا گیا تھا اور اس کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام مایہ ناز کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک میچوں میں بھی حصہ لیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے علاوہ ون ڈے کے کپتان اور دیگر کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی دکھائی مگر بعدازاں وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کو نہ صرف بند کر دیا بلکہ کرکٹ کا سامان جو کہ سعید اجمل نے کروڑوں روپے کی لاگت سے اپنی جیب سے خریدا تھا اس پر بھی قبضہ کر لیا ۔

بعدازاں اس کرکٹ اکیڈمی میں پانی چھوڑ کر اس کی وکٹیں اور دیگر سامان کو ناکارہ بنا دیا ۔جس پر سعید اجمل اور اس کرکٹ کے شائقین اور پریکٹس کرنے والے کھلاڑیوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کے خلاف زبردست احتجاج کیا ۔ جس کا وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے سعید اجمل کی کرکٹ اکیڈمی کے لئے فوری طور پر متبادل جگہ دینے کا فیصلہ کیا جبکہ سعید اجمل نے آن لائن کو بتایا کہ زرعی یونیورسٹی میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی کو بھی جلد واگزار کرایا جائے گا تاکہ شہر کے نوجوان جو کہ ہمارا مستقبل ہیں کو کھیلوں کے لئے زرعی یونیورسٹی کرکٹ اکیڈمی میں تربیت دی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :