لاہور کے سب سے بڑے گرائمر سکول کا کل سے سکول نہ کھولنے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جنوری 2016 18:08

لاہور کے سب سے بڑے گرائمر سکول کا کل سے سکول نہ کھولنے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31جنوری۔2016ء) لاہور کے سب سے بڑے گرائمر سکول نے کل سے سکول نہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ والدین کو بھیجے گئے پیغامات میں لکھا گیا ہے کہ میڈیا یا حکومت کے دعووٴں کے برعکس سکول تا حکم ثانی بند رہے گا۔

(جاری ہے)

سکول انتظامیہ کے مطابق کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ تنظیم کا فیصلہ ہماری پالیسیوں پر لاگو نہیں ہو گا۔ یاد رہے کہ آج پنجاب حکومت اور نجی سکول ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے کل سکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب آج ہی مختلف شہروں میں معروف سکولوں کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں جن میں سکول کھلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :