وزیراعظم میٹروبس کی طرز پر کراچی میں بھی جلد گرین لائن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے، گورنرسندھ
اتوار 31 جنوری 2016 20:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31جنوری۔2016ء) گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف میٹروبس کی طرز پر کراچی میں بھی جلد گرین لائن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو نئے ناظم آباد پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ایڈمرل عارف اللہ حسینی ،سی ای او اے ار وائی سلمان اقبال ، عارف حسین ، کراچی کینگز کے کھلاڑیوں ، بزنس مین اور دیگر نے شرکت کی ۔
گورنرسندھ نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم محمد نوازشریف کو کراچی کے ٹریفک کو بہتر بنانے کے لئے پروجیکٹ شروع کرنے کی دورخواست کی تھی جو وزیراعظم نے منظور کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جلد کراچی میں بھی میٹروبس کی طرز پر گرین لائن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے جو ایک سے ڈیڑھ سال میں مکمل ہوگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا گرین لائین سے پورشہرمسلک ہوگااور اس پروجیکٹ سے شہریوں کو بڑا فائدہ ہوگا۔
انہوں نے نئے ناظم آباد کے پروجیکٹ پر عارف حبیب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی میں نجی شعبہ کا تعاون انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن امان کے حوالے سے قانون نافذکرنے والے اداروں نے بڑی کوشیش کی ہے جو قابل تحسین ہے ۔ گورنرسندھ نے اسپورٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں جو بھی ٹیم جیتے گی دراصل وہ پاکستان کی ہی جیت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس لیگ سے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کی بحالی میں مدد ملے گی۔ تقریب سے ایڈمرل عارف اللہ حسینی ،سی ای او اے ار وائی سلمان اقبال ، عارف حسین نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.