نوجوان نے 166 میل ریل میں سفر کرنے کی بجائے ہزاروں میل جہاز سے سفر کر کے پیسے بچا لیے

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 1 فروری 2016 00:05

نوجوان نے 166 میل ریل میں سفر کرنے کی بجائے ہزاروں میل جہاز سے سفر کر ..

شیفلڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری۔2016ء)اگر آپ سمجھتے ہیں کہ گھر پہنچنے کے لیے مختصر اور تیز ترین راستہ سستا بھی ہوتا ہے تو یہاں آپ غلط بھی ہوسکتے ہیں۔ پیسے بچانے کے شوقین برطانوی نوجوان 18 سالہ برٹ جورڈن کوکس نے شیفلڈ سے ایسیکس تک کے اپنے سفر کو فلمبند کیا اور اسے یوٹیوب پر پوسٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

برٹ نے اس سفر سے ثابت کیا ہے کہ برطانیہ میں شیلفیلڈ سے ایسیکس تک 166 میل کا سفر شیفیلڈ سے برلن، جرمنی اور پھر وہاں سے ایسیکس، برطانیہ تک کے 1000 میل سے بھی زائد سفر سے مہنگا ہے۔

برٹ کے برطانیہ میں ہی ٹرین پر گھر پہنچنے کا خرچ 51.79 پاؤنڈ ہوتا مگر وہ ایسٹ مڈ لینڈ ائیر پورٹ سے برلن گیا اور وہاں سے لندن آگیا، اس سارے سفر میں اس کے 44.07 پاؤنڈ خرچ ہوئے۔برٹ نے اس سفر سے جو 8 پاؤنڈ بچائے تھے وہ غیر ملکی شہر، برلن ، میں ہی خرچ کر دئیے۔