اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان شریک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 1 فروری 2016 13:02

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی سے متعلق اعلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار۔یکم فروری2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ،سر تاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب اور نیشل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے امور پر غور کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں ملکی و قومی سلامتی کے امور اور خطے میں امن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔